اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو سری لنکا کے دورے کی دعوت سری لنکن صدر میتھیر پالا سری سینا نے دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے دورے کے دوران سری لنکا کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وہ میزبان صدر سے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط ہونا بھی متوقع ہے۔