سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

پیر 4 جنوری 2016 11:37

سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی ..

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں جاری ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ لیاقت علی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 12 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 6 مرد اور 6 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں علی مراد، رضوان اعظم، کاشف سلہری، عظیم سرور، شبر حسین اور حافظ عرفان سعید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صائمہ وقاص، سائرہ میمن، سدرہ، سحر انجم، خضرہ اور ام بشیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کوچ افتخار حسین جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹیم 6 فروری سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں شرکت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا کے شکر گزار ہیں کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو کوئی کسی قسم تکلیف محسوس نہیں ہو رہی ہے۔