لیٹویا کا ہنگری کے راستے آنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے متعدد مقامات پر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

پیر 4 جنوری 2016 11:36

ریگا۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) لیٹویا کی وزیراعظم لائیمدوتا ستراوجوما نے ہنگری کے راستے آنے والے پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے متعدد مقامات پر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لیٹویا کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنگری کے راستے ان مقامات پر دیوار تعمیر کی جائے گی جہا ں اس کی ضرورت ہوگی تاکہ پناہ گزینوں کی آمد کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپ پہنچنے والے پناہ گزینوں میں سے زیادہ تر اقتصادی حالات کی وجہ سے اپنے ملک کو ترک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں میں سربیا کی طرح کے ممالک کے بھی باشندے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1990 کے حالات کی جانب واپس جانا نہیں چاہتے ہیں۔ اس سے قبل لیٹویا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شام، عراق اور اریٹریا کے 776 پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔