فیصل آبادمیں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 17 مسافر زخمی ہوگئے ، 6 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) فیصل آبادمیں مسافر بس الٹنے کے نتیجہ میں 17 مسافر زخمی ہوگئے ، 6 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق فیصل آباد سے مسافر بس لیہ جارہی تھی کہ جھنگ روڈ پر ائیر پورٹ سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور شدید زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاتاہم پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :