بلوچستان میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک مجاور اور ایک کم عمر طالبعلم ہلاک
عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:31
لوراالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) صوبہ بلوچستان میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک مجاور اور ایک کم عمر طالبعلم ہلاک ہوگیا ہے۔مجاور کی ہلاکت کا واقعہ ضلع لورالائی میں پیش آیا۔لورالائی پولیس کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئٹہ روڈ پر واقع ملنگ باغ میں دو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار آئے۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے مزار میں شیر علی نامی ملنگ پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجاور کا تعلق سندھ کے کسی شہر سے تھا۔(جاری ہے)
تاہم بعض دیگر اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے مجاورکا تعلق خیبر پشتونخوا کے علاقے مانسہر ہ سے تھا اور اس کی عمر 35 سال سے زیادہ تھی۔اس واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی کسی نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔لورالائی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے شمال مشرق میں واقع ہے اور اس ضلع کی آبادی کی بھاری اکثریت مخلتف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔ طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع ایران سے متصل ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں پیش آیا۔کیچ میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ایک طالب علم ساجد نامعلوم سمت فائر کیے جانے والے مارٹر گولے کے پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.