بھارتی ریاست منی پور میں‌ زمین لرز اُٹھی ، 6 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:20

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء) : بھارتی ریاست منی پور میں زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد قریب شمالی بھارت کی ریاست منی پور میں زلزلہ آیا۔ بھارتی حکام کے مطابق زلزلہ کے باعث کہ کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔بھارتی خبررساں ایجنسی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے سے پانچ افراد کی ہلاکت اور 33 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جسے بعد میں درست کرکے 6.7 کر دیا گیا ہے۔زلزلے کا مرکز منی پور کے علاقے امپھال سے 29 کلومیٹر دور تھا۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 4 بج کر 35 منٹ پر آیا تھا۔بی بی سی ہندی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی سے فون پر بات کی اور زلزلے کے متعلق پوری صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔وزیراعظم مودی نے یہ بھی لکھا کہ وہ آسام کے دورے پر روانہ ہونے والے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور زلزلے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :