وہاڑی : ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں‌4 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جنوری 2016 11:02

وہاڑی : ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں‌4 افراد جاں بحق

وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جنوری 2016 ء): وہاڑی میں حاصل پور روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ، جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں بیوی اور بیٹی بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں کار کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کار ٹرک سے جا ٹکرائی اور حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی شخص کو فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔