سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 11:00

سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد 2015 ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) فلم سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘ برطانیہ میں اپنی ریلیز کے صرف 16 دن بعد 2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر نو کروڑ 46 لاکھ پاوٴنڈ کا بزنس کیا ہے۔سٹار وارز نے فلم ’سپیکٹرز‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے باکس آفس پر نو کروڑ 35 لاکھ پانچ پاوٴنڈ کا بزنس کیا تھا۔جے جے ابراہم کی یہ فلم برطانیہ میں 94 ملین پاوٴنڈ کا بزنس کرنے والی فلم ’ایوٹار‘ سے بھی آگے نکل گئی ہے اور برطانیہ کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’سکائی فال‘ ہے جس نے 2012 میں باکس آفس پر 103 ملین پاوٴنڈ کمائے تھے۔’دی فورس اویکنز‘ میں فلم کے اصل اداکار دکھائی دیتے ہے جن میں ہیرسن فورڈ، کیری فشر اور مارک ہیمل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم نے ناظرین کو برطانوی اداکار ڈیزی ریڈلی اور جان بوایگا سے بھی متعارف کرایا ہے۔

دسمبر کے آخر میں ’سٹار وارز، دی فورس اویکنز‘، عالمی باکس آفس پر ایک بلین ڈالر کمانے والے تیز ترین فلم بھی بن گئی۔ اس فلم نے یہ کرتب بارہ دنوں میں دکھایا اور جون میں ’جوریسک ورلڈ‘ کا تیرہ دنوں میں ایک ارب ڈالر کمانے ریکارڈ توڑ دیا۔لیکن ’جوریسک ورلڈ‘ نے اتنے ہی دنوں میں چین میں بھی بہت کاروبار کیا تھا جبکہ جب یہ اعداد و شمار جمع کیے جا رہے تھے، ’سٹار وارز دی فورس اویکنز‘ کی چین میں نمائش شروع نہیں ہوئی تھی۔

تاہم اس فلم کے کاروباری لحاظ سے مزید آگے جانے اور ان دو بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑنے میں ابھی وقت چاہیے جنھوں نے دنیا بھر میں دو ارب ڈالر کمائے تھے۔ ان میں 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیٹینِک‘ ہے جس نے دو ارب 18 کروڑ ڈالر کمائے تھے اور دوسری فلم 2009 میں بننے والی ’ایوٹار‘ ہے جس نے عالمی سطح پر دو ارب 78 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ان دونوں فلموں کے ہدایت کار جیمز کیمرون ہیں اور یہ دونوں فلمیں بھی ’دی فورس ایوکنز‘ کی طرح کرسمس سے کچھ پہلے نمائش کی لیے پیش کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :