آئی ایس آئی ایس کی نئی ویڈیو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے

ویڈیومیں موجودموادکا جائزہ لے رہے ہیں:برطانوی حکام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 4 جنوری 2016 10:59

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 جنوری۔2015ء) دولتِ اسلامیہ(آئی ایس آئی ایس )نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک آدمی برطانوی لہجے بول رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے والے پانچ افراد کی ہلاکت دکھائی گئی ہے۔یہ دس منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہے ویڈیو میں موجود شخص برطانیہ پر حملوں کی دھمکی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ڈیویڈ کیمرون کے نام پیغام ہے بعد میں ایک لڑکا دکھائی دیتا ہے جس کی آزاد ذرائع سے کوئی شناخت نہیں ہو سکی وہ غیر مسلموں کو مارنے کے بارے میں بات کرتا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں موجود مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس نئی ویڈیو میں پانچ مردوں کو دکھایا گیا ہے جنھوں نے جمپ سوٹ پہن رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے جرم کے بارے میں بتانے کے بعد کسی صحرا کے منظر میں ان کے سر اور پشت پر گولیاں مارے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ لوگ شدید دباوٴ میں بول رہے ہیں اور شاید مکمل طور پر بے قصور ہیں۔

ان پانچ افراد میں سے چند کا کہنا تھا کہ وہ شام کے شہر رقعہ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک اور کا کہنا تھا کہ ان کا لبیا سے تعلق ہے تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ اس کا تعلق برطانیہ سے ہے بظاہر ہلاکتوں کے بعد ایک چھوٹا لڑکا جس کی عمر تقریباً چھ یا سات سال ہوگی فوجی وردی جیسے لباس میں ملبوس کچھ دور کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دولتِ اسلامیہ کے رکن محمد عموازی جو جہادی جان کے نام سے مشہور تھا کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے دو ماہ بعد سامنے آئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اب حالیہ ویڈیو سے لگتا ہے کہ ایک دوسرا شخص جان جہادی کا بھیس بدل کر ان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کہا گیا ہے کہ ماسک چڑھائے ہوئے شخص کی شناخت معلوم نہیں تاہم حکام اس کا پتہ لگانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :