حکمران کر پشن اور لوٹ مارکر نیوالوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں‘ حکمرانوں کو کسی صورت ملک میں ”ون مین “شونہیں چلانے دیں گے ‘حکمران ضد اور ہٹ دھر می کے ذریعے کالا باغ ڈیم کی طر ح اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی متنازعہ بنارہے ہیں ‘ خیبر پی کے کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں‘آئندہ دو تین ماہ میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات ہو جائیں گے جس سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی، تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا انٹرویو
اتوار 3 جنوری 2016 22:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کر پشن اور لوٹ مار ختم کر نے کی بجائے کر پٹ افراد کے محافظ بنے ہوئے ہیں‘ حکمرانوں کو کسی صورت ملک میں ”ون مین “شونہیں چلانے دیں گے ‘حکمران ضد اور ہٹ دھر می کے ذریعے کالا باغ ڈیم کی طر ح اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی متنازعہ بنارہے ہیں ‘ خیبر پی کے کی تمام جماعتیں اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں‘آئندہ دو تین ماہ میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات ہوجائیں گے جس سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ ملک میں پیپلزپارٹی‘(ن) لیگ اور مولانا فضل الر حمن جیسے لوگوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے یونین بنا رکھی ہے مگر تحر یک انصاف ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف پہلے دن سے جنگ لڑ رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف خود بھی ٹیکس نہیں دیتے اس لیے ٹیکس چوروں اور کالے دھن کا کاروبار کر نیوالوں کو تحفظ دینے میں بھی پیش پیش ہیں اور حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی بد حالی ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کومت اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنارہی ہے اس منصوبے پر خیبر پختونخواہ سمیت دیگر صوبوں اور سیاسی جماعتوں کے بہت سے تحفظات ہیں جن کو ہر صورت دور کیا جا نا چاہیے مگر نااہل حکمران اقتصادی راہداری کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن یہ سب اکٹھے ہیں اور یہ سب کرپٹ نظام کو بچانا چاہتے ہیں، حکمرانوں کی سوچ ہے کہ بلیک منی ملک سے باہر کیسے لیکر جانی ہے‘ وزیراعظم نے پیکج دیکر عوام کے ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے یہ سب کچھ مسترد کردیا اور لودھراں میں (ن) لیگ کے امیدوار کو عبر تناک شکست ہوئی اور تحر یک انصاف نے تاریخی کا میابی حاصل کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.