پٹھان کوٹ حملہ ،پاکستانی ا سٹیبلشمنٹ کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو پاک بھارت مذاکرات رک سکتے ہیں ،بی جے پی

اتوار 3 جنوری 2016 20:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ میں ہونے والے حملے میں اگر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو پاک بھارت مذاکراتی عمل رْک سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“کے مطابق بی جے پی کا کہنا ہے کہ ابھی فوری طور پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ سیکریٹری خارجہ مذاکرات کے شیڈول میں تبدیلی کا انحصار پٹھان کوٹ حملے پر پاکستان کے ردعمل پر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات آگے بڑھنے کا انحصار نواز شریف حکومت کا اس حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ تعاون پر ہے۔بی جے پی کے سیکریٹری سے سوال کیا گیا کہ پاک بھارت مذاکرات پر دہشت گردوں کے حملوں کا کیا اثر پڑے گا تو شری کانت شرما نے جواب دیادرست وقت آنے پر درست فیصلے کیے جائیں گے۔