بھارتی وزیرخارجہ کی سابق سفیروں اور خارجہ سیکرٹریوں سے ملاقات،پاکستان کے حوالے سے سفارتی مشاورت ، سفارتکاروں کے اجلاس میں مودی کے دورہ لاہوراور پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے ممکنہ اثرات پر بحث کی گئی،بھارتی میڈیا

اتوار 3 جنوری 2016 19:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق بھارتی سفیروں اور خارجہ سیکرٹریوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ اےئربیس پر حملے کے ایک روز بعد پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کیلئے پڑوسی ممالک میں تعینات سابق سیکرٹریوں اور سفارت کاروں سے ملاقات کی،بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کے ساتھ ملاقات کرنیوالوں میں ایس لامبا،جی پارتسارتی،شیام سرن، شیوشنکرمینن،شردسھبروال اور ٹی سی اے راگوان شامل تھے،وزارت خارجہ نے اس غیر معمولی اجلاس کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا،صرف یہ کہاگیاہے کہ اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے حکمت عملی پر سفارتی مشاورت کی گئی ہے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سفارتکاروں کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کے دورہ لاہور کے دوران نوازشریف سے ملاقات اور پٹھانکوٹ اےئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ممکنہ اثرات پر بحث کی گئی۔