کرک: باراتیوں کی وین کو آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 19:18

کرک: باراتیوں کی وین کو آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) کرک میں ایک المناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس میں باراتیوں کی وین اچانک سامنے سے آتے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اس کو آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں 7 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔ وین کو سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔