مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، عوامی ادارے مضبوط ہو نگے تو پاکستان مضبوط ہو گا جمہوریت سے ہی ملک قائم ہے ہمیں جمہوریت میں کیڑے نہیں نکالنا چاہئے ، ہم سب کو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کی اصلاح کرنی چاہئے اور اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ،وفاقی وزیراحسن اقبال کی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئے ایمرجنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 18:39

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نئے بننے والے ایمرجنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ادارے مضبوط ہو نگے تو پاکستان مضبوط ہو گا جمہوریت سے ہی ملک قائم ہے ہمیں جمہوریت میں کیڑے نہیں نکالنا چاہئے بلکہ ہم سب کو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کی اصلاح کرنی چاہئے ہم سب کو اخلاق اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو تمام جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا اور 400بیڈ کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جہاں پر میڈیکل کالج بھی بنے گا ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کو مثالی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

ملک کی ترقی میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا اہم کردار ہے جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں ہمیں بہترین ٹیلنٹ کو لانے کی ضرورت ہے۔ نارووال کو 2040سٹی ماسٹر پلان کیا جا رہا ہے جو دو مرحلوں میں مکمل ہو گا۔ عنقریب چائنہ کا وفد اور میئر پاکستان کے ساتھ نارووال کا بھی دورہ کریں گے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ 35بیڈ پر مشتمل اس ایمرجنسی وارڈ میں عوام کی سہولت کے لئے تمام جدید سہولیات میسر ہونگی۔میڈیا کی طرف سے کئی عوامی مسائل اجاگر کرنے پر وفاقی وزیر نے ڈی سی او کو ہدایات بھی جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :