پشاور میں کرکٹ کوصحیح معنوں میں فروغ دینامشن ہے ، ڈاکٹر فیصل ملک
اتوار 3 جنوری 2016 17:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پشاور کرکٹ اکیڈمی کے روح واں ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاہے کہ پشاور میں کرکٹ کوصحیح معنوں میں فروغ دینااور نئے کرکٹرز کو پالش کرکے انہیں سامنے لا نا ان کا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے پشاور کے نواحی علاقہ پھندومیں خظیر رقبے پر مشتمل گراؤنڈ بنایا جس پر مزید کا م بھی جاری ہے جہاں پر نہ صرف میچز کھیلے جارہے ہیں بلکہ پشاور کی تاریخ کی پہلی نجی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
گزشتہ روز پشاو ر کرکٹ اکیڈمی کے نئے برانچ کی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل ملک نے کہاکہ پشاور کرکٹ کا گڑھ ہے یہاں پر جتنا ٹیلنٹ کسی بھی جگہ پر نہیں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو مواقع دیکر انہیں پالش کیا جائے،اس حوالے سے یہ بیڑہ از خود اٹھاکر اس نیک کام میں پہل کیا ہے ۔(جاری ہے)
انکاکہناتھاکہ جمخانہ گراؤنڈ میں بے تحاشہ رش کو دیکھ کر پشاور کے نواحی علاقے میں پھندو میں خظیر اراضی مشتمل گراؤنڈ بنایا جہاں پر پشاور کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت کیساتھ ساتھ میچز بھی خوشگوار ماحول میں کھیلے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہ اپنی مددآپ کے تحت اکیڈمی میں زیر تربیت کرکٹرزکا دوبئی کا دورہ بھی کرچکاہوں اور انشاء اللہ وقتا!فوقتاً یہ سلسلہ جاری ہے گا۔کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ بھی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنی مددآپ کے تحت اتنا بڑاقدم اٹھایا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رولراور دیگر ضروری سامان کیساتھ ساتھ ڈریسنگ روم اور پانی کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہماری مددکی جائے ۔تاکہ اس طرح ہم اپنے مشن کو جاری رکھ سکے ۔اس موقع پر پشاور ریجن کرکٹ کے صدر وگورننگ باڈی پی سی بی کے ممبر گل زادہ نے پی سی بی کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ انہیں رولر اور دیگر سامان ففراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی سی اے پشاور کے سیکرٹری اصغر علی خان ودیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.