بشیر احمد بلور ایک دلیر اور ہردل عزیزشخصیت تھے ،جنہیں ہمیشہ یار رکھا جائیگا،عاقل شا ہ

اتوار 3 جنوری 2016 17:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) سابق صوبائی وزیر کھیل وپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید عاقل شاہ نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کابہتر مستقبل ہیں انہیں غلط سرگرمیوں سے بچاکر کھیلوں کی طرف لائینگے ،جبکہ دہشت گردی کے باعث اے این پی سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کو یاد رکھنے کیلئے انکے ناموں پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ،تاکہ نہ صرف انکا نام زندہ رکھ سکے بلکہ نوجوانوں کو بھی کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم ہوسکیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر منعقدہ تیسرے بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلی سیمی فائنل میچ میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ملک طارق اعوان اور ملک کرکٹ کلب کے صدر فخر عالم اور انکی پوری ٹیم کودلی مبارکباد یتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ای ک بڑا قدم اٹھایا ہے اور انشاء اللہ اس سلسلے میں تا قیامت جاری رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بشیر احمد بلور ایک نڈر او ردلیر سیاست دان تھے ،وہ میرا بھائی تھے ۔جنہوں نے صوبے میں امن کی خاطر جان کی قربانی دی ۔انکاکناتھاکہ ہماری خواہش ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سپورٹس وکلچرل ونگ ہوں ،جس کاحتمی اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی مشاورت سے بعدکیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دوسری صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی طرح ارباب نیا زکرکٹ سٹیڈیم کوبھی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کیاتھا ۔

لیکن موجودہ حکومت نے ایسوسی ایشن سے واپس لیکر سپورٹو بورڈ کے حوالے کیا ،انہوں نے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ وہ اپنی پارٹی کے ایم پی ایز کی وساطت سے اسمبلی میں ایک قرارداد پاس کرینگے تاکہ ارباب نیاز سٹیڈیم واپس کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :