فورڈ ٹرافی، نادرن ڈسٹرکٹس نے آکلینڈ کو 101 رنز سے ہرا دیا

اتوار 3 جنوری 2016 17:13

فورڈ ٹرافی، نادرن ڈسٹرکٹس نے آکلینڈ کو 101 رنز سے ہرا دیا

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) فورڈ ٹرافی، نادرن ڈسٹرکٹس نے کورے اینڈرسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آکلینڈ کو 101 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ آکلینڈ کی ٹیم 303 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بریٹ ہیمپٹن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کورے اینڈرسن نے 98 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر نادرن ڈسٹرکٹس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نادرن ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ جارح مزاج بلے باز کورے اینڈرسن نے تین فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل اور اینٹن ڈیوچ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ آکلینڈ کی ٹیم پہاڑ جیسا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 40.3 اوورز میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رابرٹ اوڈونل 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ بریٹ ہیمپٹن نے چار اور جونو بولٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔