آئی سی ایم ایس کلب اورروز کرکٹ کلب تیسرے بشیر بلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
اتوار 3 جنوری 2016 16:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری تیسرے بشیر احمد بلور شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوں میںآ ئی سی ایم ایس اور روز کلبوں نے مدمقابل ٹیموں کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
(جاری ہے)
ارباب نیازکرکٹ گراؤنڈ کھیلے جانیوالے تیسر ے بشیر احمد بلور شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں روز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 197رنز بنائے،سمیع الرحمن نے41،واجد معین 39اور کامران نے 45رنز سکور کئے ۔
ملک کلب کی جانب سے مرتضیٰ ،محمد ابراہیم اور داؤد نے دو،دو جبکہ اعظم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیل کر ملک کلب کی پوری ٹیم 144رنز پر آؤٹ ہوگئی ،اشفا ق احمد نے 39،عبداللہ نے34ور مرتضیٰ نے 28رنز بناکر نمایاں سکورررہے ۔روز کلب کی طرف سے عاشور اور احسان نے 3,3 جبکہ عثمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی ایم ایس کرکٹ کلب نے شمع کلب کوشکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔فائنل میچ 5جنوری کو ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر کھیلا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.