نیویارک، فٹبال شائقین نے سٹیڈیم سے خود برف ہٹا دی

اتوار 3 جنوری 2016 16:31

نیویارک، فٹبال شائقین نے سٹیڈیم سے خود برف ہٹا دی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) نیویارک کے شہر بفیلو میں شدید برف باری بھی کھیل میں رکاوٹ نہ بن سکی،مداح سٹیڈیم سے برف صاف کرنے خود میدان میں آ گئے۔

(جاری ہے)

نیویارک کے شہر بفیلو میں گزشتہ روز شدید برف باری ہونے سے فٹ بال سٹیڈیم میں برف جمع ہوگئی ، کھیل میں رکاوٹ ڈالنے والی برف کو ہٹانے کیلئے فٹ بال کی ٹیم نے اپنے مداحوں کو ایک آن لائن آفر کی کہ جو کوئی سٹیڈیم سے برف صاف کرے گا اسے فی گھنٹہ 10 ڈالر اور فری لنچ دیا جائے گا۔ آفر کے اعلان کے بعد مداح سیکڑوں کی تعداد میں سٹیڈیم پہنچے اور برف ہٹادی۔

متعلقہ عنوان :