سڈنی ٹیسٹ‘ ویسٹ انڈیز نے آخری ٹیسٹ کے پہلے روز 6وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے

ویسٹ انڈیز کے کریک بریتھ ویٹ 85‘ ڈیرن برائیوو 33‘ دھنیش رام دین 23 اور کارلوس پریتھ ویٹ کے 35رنز آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 2‘ ہیزل ووڈ‘ پیٹیسن اور سٹیو کیفے نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا

اتوار 3 جنوری 2016 16:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے 6وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے ‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریک بریتھ ویٹ 85‘ ڈیرن برائیوو 33‘ دھنیش رام دین 23 اور کارلوس پریتھ ویٹ 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھل لیون نے 2‘ ہیزل ووڈ‘ پیٹیسن اور سٹیو کیفے نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ میچوں کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لئے ‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریک بریتھ ویٹ 85‘ ڈیرن برائیوو 33‘ دھنیش رام دین 23 اور کارلوس پریتھ ویٹ 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 2‘ ہیزل ووڈ‘ پیٹیسن اور سٹیو کیفے نے 1,1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کی جانب سے دھنیش رام دین 23 اور کارلوس بریتھ ویٹ 35رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :