بھکر میں مختلف روڈ حادثات میں خاتون جاں بحق،3افراد زخمی

اتوار 3 جنوری 2016 14:53

بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) بھکر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پہلاحادثہ جھنگ موڑ پر موٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا جس میں حاکم خان نامی شخص شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

اسد اللہ نامی شخص موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوا ۔ بہل روڈ بستی اسلام آباد میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں عبدالحکیم نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ جھنگ روڈ پنوں والا پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون موقع پر جاں ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :