بھکر میں 35 جواریوں کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 3 جنوری 2016 14:53

بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء)بھکر میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس آئی امتیاز حسین نے تحریری بیان دیا کہ وہ تھانہ میں موجود تھے مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم ظفر اقبال وغیرہ بستی آہیرانوالہ میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کروا رہے ہیں جس پر نفری کے ہمراہ ریڈ کیا تو ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کرکے مرغے مالیتی 256370 قبضے میں لے کر ملزم ظفر اقبال سمیت 15 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔