بھکرمیں 4 ملزمان سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

اتوار 3 جنوری 2016 14:51

بھکر۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ضلعی پولیس نے دوران گشت 4 ملزمان سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کرلی۔ ایس آئی تھانہ صدر بھکر غلام محمد نے دوران گشت ملزم محمد جمشید سے 30 بور پسٹل معہ 3 کارتوس،اے ایس آئی تھانہ بہل شاہ جہانگیر نے ملزم لشکر خان سے 30 بور پسٹل معہ 2 کارتوس،ایس آئی تھانہ بہل غلام شبیر نے ملزم شوکت علی سے 120 گرام چرس اور اے ایس آئی تھانہ سرائے مہاجر الطاف حسین نے ملزم عبدالصمد سے 30 بور پسٹل معہ 4 کارتوس برآمد کیے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس نے مختلف تھانہ جات میں 4 نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :