عباسی اتحاد گروپ کے رہنماؤں کی تردید

اتوار 3 جنوری 2016 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء)سی ڈی اے ملازمین پر مشتمل عباسی اتحاد گروپ کے رہنماؤں و دیگر افراد نے سی ڈی اے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) میں شمولیت کی تردیدکی ہے ۔

(جاری ہے)

اتور کوسی ڈی اے مزدور یونین کی جاری کردہ بیان کے مطابق سفیر عباسی ،راجہ خالد ،گل کبیر عباسی ،حفیظ عباسی ،عمیر عباسی ،غالب عباسی ،شہزاد عباسی ،نذاکت عباسی ،محمد جمیل ،ناصر عباسی ،چوہدری محمود الحسن ،راجہ رضوان ،کامران شاہ ،گلنواز عباسی ،سہیل عباسی ،آفتاب عباسی ،فیصل عباسی ،محمد فیاض عباسی ،بابرعباسی ،اسحاق عباسی ،امتیاز عباسی ،مشتاق عباسی ،نواز عباسی ،واجد عباسی ،عنصر عباسی ،شمریز عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا تعلق بددستور سی ڈی اے کی واحد نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یسیٰن گروپ ) سے ہے لیکن امان اللہ گروپس نے سا زش کے تحت ہمارے نام اخبارات اور پینافلیکس میں شائع کیے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

ہم سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری یسیٰن گروپ ) کا حصہ ہیں اور ہمیشہ انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔