پاکپتن‘چوری چکاری کی وارداتوں کا حصہ مانگنے پر جھگڑا راز فاش کرنے کی دھمکی پر نوجوان قتل

اتوار 3 جنوری 2016 14:37

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) چک 8-KB۔چوری چکاری کی وارداتوں کا حصہ مانگنے پر جھگڑا راز فاش کرنے کی دھمکی پر نوجوان کو گھر ساتھ لے جا کر قتل کرکے نعش ٹیوب ویل کو کنواں میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک بھاون شاہ کا محنت کش محمد شریف کے بیٹے مقتول محمد زمان کی ایک روز قبل چھ ملزموں محمد رمضان، محمد اقبال، محمد خان ،ممتاز عرف تاجی وغیرہ کے درمیان چوری چکاری کی وارداتوں کا مال تقسیم کرنے پر جب مقتول محمد زمان اپنے حصہ کی رقم مانگی تو جھگڑا ہوا جس پر مقتول محمد زمان نے کہا کہاگر اس کا حصہ نہ دیا گیا تو راز فاش کر دے گا۔

چھ ملزموں محمد رمضان، محمد اقبال، محمد خان ،ممتاز عرف تاجی وغیرہ اگلے روز آئے اور اس کو ساتھ لے گئے اور چک8-KB میں قتل کرکے محمد اقبال کے گھر کے قریب ٹیوب ویل کے کنواں میں اس کی لاش پھینک دی۔پولیس کلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :