ایران میں سعودی سفارت خانے کو مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 3 جنوری 2016 01:29

ایران میں سعودی سفارت خانے کو مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کر دیا گیا
تہران(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) ایران میں سعودی سفارت خانے کو مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں شیعہ عالم سمیت 47 افراد کو سزائے موت دیے جانے کے بعد ایران میں سعودی مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مشد میں واقع سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول کے اسے نذر آتش کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی دفتر خارجہ کی جانب سے سعودی سفیر کو طلب کرکے سعودی عرب میں سزائے موت دیے جانے والے افراد کے حوالے سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔