برہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتیں ہوئیں ،ملاقاتوں سے وزیر اعظم نواز شریف اور فوج آگاہ تھی، گواردر کی ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی وفاقی حکومت کو دی، بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان کسی معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کی نجی ٹی وی گفتگو

ہفتہ 2 جنوری 2016 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2جنوری۔2016ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی برہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتیں ہوئیں تھیں، اور ان ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف اور فوج آگاہ تھی، گواردر کی ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی وفاقی حکومت کو دی۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی جنیوا میں براہمداغ بگٹی سے ملاقاتیں ہوئی تھیں اور ان ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف اور عسکری قیادت آگاہ تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اوربرہمداغ بگٹی میں صلح کے کافی امکانات ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نظر سے کوئی رابطہ نہیں رہا تاہم اس کے ساتھیوں سے رابطہ ہوا تھا ۔ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان کسی مسئلے پر سمجھوتہ نہیں کیا، گوادر کی ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی وفاقی حکومت کی دی۔