امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور کا عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے کے خلاف ہنگامی میٹنگ میں احتجاج کا اعلان

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:35

پشا ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژنل صدر حسین انجم نے عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کرنے کے خلاف ہنگامی طور پر بلائے گئے میٹنگ میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالم دین شیخ محمد باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پربے دردی سے شہید کرنا قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں