صوبائی خود مختاری واپس لی گئی تو وفاق پر سیاہ بادل منڈلائیں گے،چیئرمین سینٹ رضاربانی

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق میں مزید تجربات کی گنجائش نہیں،انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور تمام جماعتوں نے اسے منظور کیا، آج ملک میں ستر کی دہائی جیسے حالات ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ قوتیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں کہ صحت اور تعلیم وفاق کو واپس مل جائے،وہ ہفتہ کو نجی اسپتال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، صوبائی خود مختاری واپس لی گئی تو وفاق پر سیاہ بادل منڈلائیں گے،اٹھارہویں ترمیم میں صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کرنے کی شدید مخالفت کی گئی،صحت اور تعلیم صوبائی معاملہ ہے، لیکن اسلام آباد نے ان شعبوں پر قبضہ جما ر رکھا ہے، جب ریاست طبی سہولیات نہ فراہم کر سکے تو مخیر حضرات سامنے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :