کراچی میں آپریشن کے نتیجہ میں امن بحال ہوچکا ہے، محمد زبیر

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:32

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے نتیجہ میں امن بحال ہوچکا ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں امن بحال ہوچکا ہے اور جرائم کی سرگرمیوں میں بہتری سے کمی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا مرکز ہے اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملکی خوشحالی سے منسلک ہے۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ محمد زبیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کراچی آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :