این سی ایچ ڈی نے 2025ء تک شرح خواندگی 90 فیصد تک لے جانے کے لئے ملک میں 20 ہزار سکول قائم کئے

ہفتہ 2 جنوری 2016 21:24

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) نے 2025ء تک شرح خواندگی 90 فیصد تک لے جانے کے وژن کے تحت ملک میں 20 ہزار سکول قائم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق این سی ایچ ڈی 16 ہزار 500 سکولوں میں 38 لاکھ 40 ہزار ناخواندہ افراد کو خواندہ بنا چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں شرح خواندگی 60 فیصد ہے اور 2025ء تک اسے 90 فیصد تک لے جانے کا ہدف ویژن 2025ء کے تحت رکھا گیا ہے۔