نجی طیارہ حادثہ کیس ،ملزم پائلٹ عصمت محمود پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان
ہفتہ 2 جنوری 2016 20:55
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ہارون لطیف خان کے روبرو نجی طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود کو پیش کیا گیا ۔ کیپٹن عصمت محمود کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی میڈیکل رپورٹ دی جائے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے حوالے سے مزید دو رپورٹس آنا ہیں۔(جاری ہے)
عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کس بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کو پائلٹ کے بیان کے مطابق ان سے کمانڈ چھین کر اسے آٹو پر کردیا گیا تھا۔جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،ملزم نے وارننگ کے باوجود تین ہزار کی بجائے پانچ ہزار فٹ کی بلندی سے لینڈنگ کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چالان کی نقول ملزم کے وکیل کے حوالے کردیں اور میڈیکل رپورٹ بھی دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.