امریکہ میں ایک فیکٹری میں مسلمان مزدروں کو نماز کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 20:40

امریکہ میں ایک فیکٹری میں مسلمان مزدروں کو نماز کی اجازت نہ دینے پر ..

کولاریڈو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) امریکہ میں ایک فیکٹری میں مسلمان مزدروں کو نماز کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب امریکہ میں کولاریڈو میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک 190 مسلمان مزدوروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان مزدوروں کو نوکری کے اوقات کار کے دوران نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر ان کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا۔ اس احتجاج پر فیکٹری انتظامیہ نے مزدوروں کے تحفظات سننے کی بجائے ان کو نوکری سے نکال دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :