پیپلزپارٹی آزاد کشمیرپارلیمانی پارٹی کا اجلاس، راجہ پرویز اشرف نے صدارت کی

آزاد کشمیرمیں کوارڈنیشن کونسل کے زیر اہتمام جلد کشمیرکانفرنس منعقد کی جارہی ہے، دونوں اطراف کی کشمیرقیادت شامل ہوگی،چوہدری مجید

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرپارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبد المجید ،سنیئر وزیر چوہدری محمد یاسین ،پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر ،چیئرمین گوڈ گورنس چوہدری انوارالحق سمیت پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال اور آزاد خطہ کی تعمیروترقی خوشحالی اور کشمیرکونسل کی طرف سے آزاد کشمیرمیں پری پول ریگنگ کا تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس جلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے شاندار کاررکردگی دکھائی ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت آزاد کشمیر حکومت کی کار کردگی پر مطمن اور یقین کااظہار کرتی ہے ۔

آزاد کشمیرمیں پیپلزپارٹی نے تعمیروترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جو میگا پراجیکٹ دیے اور بھر پور کاررکردگی دکھائی ہے ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے انتخابات میں دوبارہ سرخروہوگی ۔سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کو آزاد کشمیرپیپلزپارٹی کی کاررکردگی پر بھرپور عتماد حاصل ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبد المجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2011کے انتخابی منشور کے مطابق عوام سے کیے ہوئے وعدوں پور ا کیا۔

تعمیرو ترقی خوشحالی سے مستفید ہوتے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبد المجید نے کہا کہ آزاد کشمیرتحریک آزادی کشمیرکا بیس کیمپ ہے ۔ بیس کیمپ میں مفامت کی سیاست کو فروغ دیا گیا ہے ۔وزیراعظم آزاد چوہدری عبد المجید نے کہا کہ کشمیرایشو ہمارے لیے زند گی اور موت کا مسئلہ ہے ۔بیس کیمپ کی حکومت مقبوضہ کشمیرکے عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور بھارتی تسلط سے آزاد ی دلانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔

وزیر اعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزاد کشمیرمیں کوارڈنیشن کونسل کے زیر اہتمام جلد کشمیرکانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں دونوں اطراف کی کشمیرقیادت شامل ہوگی ۔وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا ہے کہ 2016کے انتخابات آزاد کشمیرپیپلزپارٹی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی تعمیروترقی کے تسلسل کو جاری رکھے گی ۔ آزادکشمیرکے سنیئروزیر چوہدری محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وزیر اعظم آزادکشمیرچوہدری عبد المجید کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور آنے والے انتخابات میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیرمیں متحد و منظم ہے اور پارٹی نتظمیں متحرک و فحال ہیں اور انے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیرمیں دوبارہ عوامی عدالت میں سرخرو ہوگی ۔چیئرمین گوڈ گونس چوہدری انوار الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکونسل کی طرف سے آزادکشمیرمیں پری پول ریگنگ کے تمام منصوبے ناکام ہونگے اور آزادکشمیرمیں کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اجلاس میں آئینی معاملات کے حوالے سے چیئرمین گوڈ گونس چوہدر ی انوار الحق ،وزیر خزانہ چویدری لطیف اکبر ،اور وزیرقانون اظہر گیلانی پر مشتمل کمیٹی قائم کی گی جبکہ کشمیرکونسل کی طرف سے مسلم لیگ کو غیر قانونی فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے وزیرخزانہ چوہدری لطیف اکبر ،چیئرمین گوڈ گورنس چوہدری انوارلحق ،وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر بحالیات عبد الماجد خان پر مشتمل ہے ۔