کراچی، دا عش کیلئے فنڈز جمع کر نے وا لے ملز کی گر فتا ری ،سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کو تو ڑ نے کیلئے پا نچ ٹیمیں تشکیل دیدیں

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) کا ؤ نٹر ٹیر رازم ڈا پا ر ٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دا عش کیلئے فنڈز جمع کر نے وا لے ملزم عبد العزیز الرحمان کی گر فتا ری کے بعد ملزم کے نیٹ ورک کو تو ڑ نے کیلئے کرا چی میں پا نچ ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ ایک ٹیم کرا چی سے بذ ر یعہ جہاز ایران اور تر کی جا نے وا لوں کی چھان بین کر ر ہی ہے ،دو سری کو ئٹہ جا نے وا لے مسا فر وں کی نگرا نی شروع کر دی ہے،تیسری ٹیم کرا چی میں دا عش کی فنڈ نگ کر نے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہے،چو تھی ٹیم کرا چی میں ان مدا رس کی نگرا نی کر ر ہی ہے جہاں داعش کے ہمدرد ہیں یا و ہاں سے لوگ دا عش میں جا نے کیلئے بے تا ب ہیں اور پا نچویں ٹیم داعش سے انٹر نیٹ یا دو سری سو شل میڈ یا کے ذر یعہ را بطہ ر کھنے والوں کی نگرا نی کر ر ہی ہے ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ایک تجو یز تیا ر کی ہے جس کے تحت ترکی،ایران اور شام سے را بطہ مو با ئل فو ن اور ٹیلیفون کے ذ ر یعہ را بطہ کو چند ما ہ کیلئے معطل کیا جا ئے تا کہ ایسے افراد جن کا داعش سے را بطہ ہو گا وہ کھل کر سا منے آ جا ئیں گے ذ را ئع نے بتایا ہے کہ گر فتار ملزم نے کرا چی سے کرو ڑوں رو پے کی فنڈنگ داعش کو بھیجنے کا انکشا ف کر د یا ہے را بطہ کر نے پر ایڈ یشنل آ ئی جی سی ٹی ڈی ثنا ء اللہ عبا سی نے آن لائن کو بتا یا کہ ملزم کے انکشافا ت کو فی الحال میڈ یا میں نہیں لا یا جا سکتا مگر اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ملزم سے اہم معلو ما ت ملی ہیں جس سے کرا چی میں دا عش کا نیٹ ورک ٹو ٹ گیا ہے اور نیٹ ورک کے اہم ملزم جلد ہی قا نون کی گر فت میں ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :