بلاول بھٹو کا سینئرپارٹی رہنما بابو حیدر علی کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:19

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی کراچی کے سینئرپارٹی رہنما بابو حیدر علی کے انتقال پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے بابو حیدر علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل کی توفیق عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :