ناقص تفتیش پر ضلع کرک کا تفتیشی آفیسر معطل ، محکمانہ کاروائی کا حکم

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:08

پشا ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء)انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ناقص تفتیش پر ضلع کرک کے ایک تفتیشی افیسر سب انسپکٹر ستار خان کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے ایک شہری نے انسپکٹرل جنرل آف پولیس کو شکایت پر مبنی درخواست دی تھی کہ تھانہ کرک کے تفتیشی افیسر سب انسپکٹرستار خان نے اُن کے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں قصداً غلط خطوط پر تفتیش کرکے اصل ملزمان کو فائدہ پہنچایا ہے۔

آئی جی پی نے شہری کی شکایت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افیسر سب انسپکٹرستار خان کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایس پی انکوائری کی سربراہی میں ایک بورڈ تشکیل دیا۔ تاکہ بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں مزید سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔