چنیوٹ،سالانہ ”سیرت خاتم الانبیاء کا نفرنس “اسلام کی سربلندی،عقیدہٴ ختم نبوت کے لئے پرعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:08

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء ) مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیر اہتمام جا مع مسجد شہداء ختم نبوت میں سالانہ ”سیرت خاتم الانبیاء کا نفرنس “اسلام کی سربلندی،عقیدہٴ ختم نبوت کے لئے پرعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ،حسب سابق کا نفرنس کی پہلی نشست کا آغاز صبح 10بجے تلاوت قا ری محمد عثمان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قا ری احسن رضوان عثمانی نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا جس کے بعد کا روائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں حضرات علماء جن میں مو لانا قا ری خلیل احمد سراج ،قا ری شبیر احمد عثمانی ،مو لانا منیر احمد علوی ،قا ری محمد سلمان عثمانی ،قا ری احسن رضوان عثمانی ،قا ری محمد ساجد ،قا ری محمد معیزصدیقی ،قا ری عبدالرحمان تبسم ،مولانا محمد عثمان،محمد حنیف مغل اور متعدددیگر رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ممتاز عالم دین مو لانا قا ری خلیل احمد سراج سابق مدرس مسجد نبوی (مدینہ منورہ) نے کہا کہ داعش کا اسلام کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں یہ ایک یہو دی تنظیم ہے جس کو یہو دی مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں جس کیلئے سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ بھی آچکا ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں ،داعش کی دہشت گردی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہٴ حیات ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے اللہ کے عطاکردہ نظام میں کسی قسم کی پیوند کاری سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،تحفظ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تما م مکاتب فکر کے لئے مضبوط ترین قدرمشترک ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ہر حال میں شکست سے دوچار کرنے کے لئے قومی سطح پر اتحاد ویگانگت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے ،انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتیں اور سیاستدان اپنی صفوں سے قادیانیوں اور وطن دشمن عناصر کاخاتمہ کریں اور ملکی دفاع کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان اور جان کا حصہ ہے ،ہم شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کے وارث ہیں اور پوری دنیا میں عقیدہ ختم نبوت کا شعور اجاگر کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی اس میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ،عقیدہٴ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں کوئی سیاسی قوت ختم نبوت جیسے قوانین ختم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ آخرکار اسلام غالب آکررہے گا ،نظریاتی فتنوں کے توڑ کے لئے طویل محنت کی ضرورت ہے ،تمام مسلمان مکاتب فکر کی منزل ایک ہے ،سب کا ماخذ قرآن وسنت ہے۔انہوں نے کہا کہ،قادیانی اپنی متعینہ اسلامی و آئینی حیثیت کو تسلیم کرلیں تو ہماری محاذ آرائی ختم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہے،ان کا کہنا تھا کہ داعش و دیگر لا دین قوتیں ملک عزیز پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں پا کستان ایک اسلامی جمہوریہ ملک ہے جس کی حفاظت ہما رے ایمان کا حصہ ہے ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے حکومت اور عسکری قیادت کے ساتھ ہیں ،قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا قادیانی ذلت وگمراہی سے نکل کر اللہ کی اطاعت میں آجاؤ ،ہم تمہیں پیار اور محبت سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق دعوت حق دے رہے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میںآ جائیں دنیا وآخرت اچھی ہوجائے گی قادیانیوں کا فراڈ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

شبان ختم نبوت کے نائب امیر مو لا نا منیر احمد علوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا دفاع ہما را ایمان ہے قا دیانی دجل و فریب کا نام ہے حضور ﷺ کی عزت و نا موس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی بلکہ حضور ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جا نوں کے نذرانے بھی پیش کر دیں گے لیکن حضور کی عزت و نا موس کی خا طر کسی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،انہوں نے کہا کہ حضور ﷺکی زندگی ہمارے لئے ایک آئیڈیل اور عملی نمونہ ہے حضورﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جس کو اپنا کر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی حیات طیبہ ایک درخشاں پہلو ہے حضورﷺ ا س دنیا میں رحمت بن کر آئے آپ جانوروں کیلئے حیوانوں کیلئے بھی رحمت بن کر آئے حضورﷺ کے آنے سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور معاشرے کو نئی تازگی ملی ۔

جناب محمد حنیف مغل نے کہا کہ آپ کی زندگی کا ہر ایک پہلو ہمارے لئے باعث فخر ہے حضور ﷺ کی سنت کو زندہ کر کے ہم کفر کو شکست دے سکتے ہیں لیکن آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم صحیح معنوں میں حضور ﷺاور صحابہ  کی زندگیا اپنے اندر لائیں تو دنیا کی کو ئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ آپ دو نوں جہانوں کے لئے رحمتہ اللعالمین بن کر آئے آپ کی آمد سے پو رے معاشرے کو تقویت ملی جس سے ہر انسان خوشی سے دمک اٹھا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلاب لانے کیلئے حضور ﷺکی سیرت اور حیات طیبہ کو اپنانا ہو گا،حضور ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے ہم سب کو مل کر معاشرے میں بنیادی کردار ادا کر نا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ آنحضرت ﷺکی سیرت طیبہ کے حوالے سے ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں لیکن ہمیں عملی طور پر حضور ﷺ کی سیرت و حیات مبارکہ کو اپنانا چاہیئے پھر ہم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل اور حضورﷺسے محبت و الفت کا ثبوت دے سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس وقت کی ہے کہ ہم تمام مسلمان آپس میں متحد ہو کر اور اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے حضور ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دشمنان رسول کے ساتھ نمٹیں اور ہم اسلام کی سر بلندی کیلئے دنیا کے آخری کونے تک حضور ا کے دین کو آگے پہنچائیں گے اور اسلام کی دعوت دیں گے ،قاری عبدالرحمان ،قا ری احسن رضوان،مولانا ریا ض فا روقی و دیگر نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان جو ہمارا پیارا ملک ہے جس کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس کی حفاظت ہم اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں اور دشمن کو نا کوں چنے چبا دیں گے آپریشن ضرب کے ذریعے دہشت گردوں کا خا تمہ ایک اہم سنگ میل ہے حکومت و عسکری قیادت کے اس عزم کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردوں کی قمر توڑ کر رکھ دی اور پاکستان ایک امن کا قلعہ تصور ہو رہ راہے ہم پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں اور اپنا تعاو ن کا بھی یقین دلاتے ہیں ۔

اس موقع پر مختلف قراردیں بھی پیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :