سعودی حکومت نے 25 سال بعد بغداد میں سفارت خانہ کھول دیا

سعودی عرب ،عراق سفارتی تعلقات کی بحالی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون مربوط ہوگا

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:06

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) سعودی حکومت نے 25 سال بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔ سعودی سفیر نے کہاہے کہ دونوں ملکو کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون مربوط ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 1990 ء میں کویت پر حملے کے بعد عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا اور اب 25 سال کے بعد عراق اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوچکے ہیں اور گزشتہ روز سعودی عرب نے عراق میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے عراق میں سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون مربوط ہوگا