وزیراعظم نے 41بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تقرریوں پر غور شروع کردیا ، رپورٹ

ہفتہ 2 جنوری 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) بیرون ملک 41 ٹریڈ افسران کی تقرریوں بارے حکام کی جانب سے مخصوص آبزرویشن کے حوالے سے خدشات دور ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف افسران کے انتخاب کے لئے ایک سمری کی منظوری پر غور کررہے ہیں رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں وزیراعظم سیکرٹریٹ نے کچھ تحفظات کے ساتھ یہ سمری واپس بھیج دی تھی اور فہرست میں شامل کئے گئے انتخابات اور انٹرویوز پاس کرنیوالے چند افسران بارے وضاحت طلب کی تھی جنہیں اپنی مدت پوری کئے بغیر بیرون ممالک سے واپس بلا لیا گیا تھا اور ان سے انکوائری ابھی التواء میں تھی تاہم رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ان تحفظات بارے وضاحت کے ساتھ یہ سمری واپس وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھیج دی جس کے بعد وزیراعظم نے اکتالیس ٹریڈ افسران کی تقرریوں پر غور شروع کردیا ہے

متعلقہ عنوان :