اسلام آباد، پنجاب اور خیر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی
کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ہفتہ 2 جنوری 2016 19:59
اسلام آباد، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء ) اسلام آباد، پنجاب اور خیر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ اور زمین میں اس کی گہرائی 175 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ اور زمین میں اس کی گہرائی 175 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور خیبر ایجنسی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں محسوس کئے گئے۔
سوات، شانگلا، دیر بالا، لوئر دیر، کوہستان، بٹگرام اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، شیخوپورہ، میانوالی، منڈی بہاوٴ الدین، شگر گڑھ، گوجرہ، پھالیہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ مری، ہری پور، ناران، چترال اور کاغان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور موبائل فون سے رابطہ کر کے اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرتے رہے ، تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.