بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے ، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء بھارتی وزیر د اخلہ راجناتھ سنگھ نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بھر پور جوابی کارروائی کی ہم امن چاہتے ہیں اگر بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بھارت میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیشنل سکیورٹی گارڈز نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بھر پور جوابی کارروائی کی۔

پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں تاہم اگر بھارت پر کسی نے دہشت گرد حملہ کیا تو ہم اس کا بھر پور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا بھارت کسی بھی دھمکی کے جواب میں نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر حملے کا الزام بھارتی میڈیا اور بھارت حکام کی جانب سے بھی مبینہ طور پر پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے۔