ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹ اگلے سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پاور پلانٹ اگلے سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا جو ٹیرف کے لحاظ سے انتہائی سستا ترین ہو گی اور ماحول دوست ہو گی ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام 9 جون 2015 کو شروع کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

2 چائنا کمپنیوں نے ہزاروں ایکڑ پھیلی زمین پر کام شروع کر رکھا ہے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی چیف ایگزیکٹو اس کو فوری طور پر مکمل دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اس کو مکمل کرنے کا ٹارگٹ 25 دسمبر 2017 تک تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہزار مزدور او ر اہلکار اس پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور اس کی سیکیورٹی پولیس کر رہی ہے ھمنگ ، شن ڈونگ روئی پاکستان انرجی لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سانگ تجی کا کہنا ہے کہ ہم ایک معاہدے کے تحت پاکستانی حکومت کو 8.1 فی سینٹ کے حساب سے بجلی فراہم کریں گے اور یہ پاکستان میں سب سے سستا ریٹ تھا ۔

متعلقہ عنوان :