پاکستان کی افراط زر ماہ دسمبر میں 3.2فیصد تک آگئی

وجہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان کی افراط زر ماہ دسمبر 2015ء میں 3.2 فیصد تک پہنچی ہے جبکہ اس سے پہلے کے مہینے نومبر میں یہ 2.7فیصد تھی اس کی وجہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس ہر ماہ 481 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تجزیہ اور اعدادوشمار اکھٹے کرنا ہے اور اس نے نومبر 2015ء کے بعد سے اوپر کی جانب سفر کرنا رحجان ملاحظہ کیا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2015ء میں این پی پراڈکٹس میں 0.16فیصد اضافے دیکھنے میں آیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اضافی دباؤ کپڑوں ، جوتوں ، ہاؤسز ، واٹر بجلی گیس ٹرانسپورٹ اور فنشنگ سازوسامان میں اضافہ کی وجہ سے آیا رپورٹس کے مطابق اب جولائی سے دسمبر تک اوسط افراط زر 2.08پر کھڑی ہے

متعلقہ عنوان :