افغانستان میں خودکش حملے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہو نے سے 4 بمبار ہلاک

طالبان نے قندوز کے 2اضلاع پر پوزیشن مزید مستحکم کرلی ، افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان کے قبضے سے 59قیدی بازیاب کرالیے

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:29

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خودکش حملے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہوجانے سے 4 خودکش بمبار ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان نے قندوز کے 2اضلاع پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ،ادھر افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان کی قید سے 59شہریوں کو بازیاب کرالیا ۔افغان میڈیا کے مطابق مغربی صوبہ ہرات میں خودکش حملے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہوجانے سے 4 خودکش بمبار ہلاک ہوگئے ۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار خودکش حملہ آور ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ کرنے کیلئے شندد صوبے کی طرف جارہے تھے کہ راست میں زرائے کوہ کے علاقے میں دھماکہ ہوگیا جس سے انکے پرخچے اڑ گئے ۔دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز یا شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ادھر صوبہ قندوز میں طالبان نے ضلع دشت ارچی اور امام صاحب میں طالبان نے اپنی پوزیشونوں کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔

دونوں اضلاع کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے علاقے میں اپنی پوزیشنیں مزید مضبوط کرلی ہیں۔ضلعی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ 200غیر ملکیوں سمیت 1500 طالبان جنگجو بھاری اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر دشت ارچی ضلع کے مرکز پر حملے کی تیاری میں ہیں جبکہ حکومت کے پاس انکے حملے کو ناکام بنانے کیلئے کوئی پلان نہیں ہے ۔دوسری جانب افغان سپیشل فورسز نے صوبہ ہلمند میں کاروائی کرکے طالبان کی جیل سے 59 قیدیوں کو رہا کرالیا۔وزار ت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رہا کرائے گئے افراد میں سے 37فوجی ہیں جو صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں تعینات تھے جبکہ 7پولیس اہلکار بھی شامل ہیں دیگر افراد عام شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :