صومالیہ کے ریسٹورنٹ میں خودکش حملہ،چھ افرادہلاک

خودکش حملہ آور نے ریستوران میں داخل ہو کرخود کو اڑا دیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:24

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک ریستوران میں ہونے والے خودکش بم حملے میں حملہ آورسمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق دارلحکومت موغادیشو کے مرکز میں واقع وِلیج نامی یہ ریستوران صدارتی محل سے بھی دور نہیں، اس ریستوران کو حالیہ چند برسوں میں چار مرتبہ ہدف بنایا جا چکا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد میں خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ریستوران میں داخل ہو کر صبح پونے دس بجے خود کو اڑا دیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :