جرمنی میں ممکنہ دہشت گردی کے خلاف ہائی الرٹ کا خاتمہ

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:24

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) جرمنی کے شہر میونخ میں نئے سال کے موقع پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں بند کیے گئے دو ٹرین اسٹیشن دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق تاہم فی الحال تفتیش کار اس تگ و دو میں ہیں کہ ان ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی شناخت ہو سکے۔

(جاری ہے)

جنوبی جرمن ریاست باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان نے کہا کہ جرمنی میں دہشت گردی کے انسداد کے لیے اقدامات یورپی کے دیگر ممالک کی طرح کیے جاتے رہیں گے، تاہم فی الحال نفاذ کیا گیا تازہ ترین سکیورٹی الرٹ منسوخ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس کے آخری چند گھنٹوں کے دوران میونخ شہر کے دو اہم ریلوے اسٹیشنوں پر ایک ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جب کہ یہ دونوں اسٹیشن بند کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :