شامی شہر حلب میں عرب جنگجوؤں کی شدت پسندوں کے خلاف پیش قدمی جاری

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:23

حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء)امریکی حمایت یافتہ عرب جنگجوؤں کی شامی صوبے حلب میں شدت پسندوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شام کے شمال میں حلب صوبے کے ایک گاؤں سے النصرہ فرنٹ اور احرار الشام کے عسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورسز آف سیریا کے عسکریت پسندوں نے تناب گاؤں سے شدت پسندوں کو مار بھگایا۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق عرب فورسز نے دیگر علاقوں میں بھی شدت پسندوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔