افغان فورسز نے طالبان کی جیل سے 59 قیدی رہا کروا لیے

ہفتہ 2 جنوری 2016 19:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) افغان فورسز کے خصوصی دستوں نے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کی ایک جیل پر چھاپہ مار کر وہاں قید 59 مغویوں کو رہا کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیاکے مطابق افغان حکومت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ رہا کروائے گئے افراد میں فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری شامل تھے۔ جنوبی صوبے ہلمند کے متعدد علاقوں پر طالبان قابض ہیں اور اب حکومت نے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے وہاں تعینات فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک ایسے موقع پر کہ جب فریقین کے درمیان امن عمل کے آغاز کی کوششیں جاری ہیں، شدت پسندوں کے حملوں اور حکومتی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :