سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ ڈاکٹرزاور عملہ اپنے سروس اسٹرکچرکیلئے پریشان ہے، وقاص افتخار بٹ

ہفتہ 2 جنوری 2016 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ اور جنرل سیکرٹری عمیر شوکت نے کہا ہے کہ2015 ء کا سال ختم ہو گیا مگرپنجاب کے محکمہ صحت کی حالت نہ بدلی جا سکی ،لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی وہی حالت زار ہے۔

(جاری ہے)

نمونیا اور خناق کی بیماریوں نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دئیے تو ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور سر پر سوار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سال بھی صحت کی بہتر سہولتوں کے دعوے کیے تھے جو دھرے کے دھرے رہ گئے ، سرکاری ہسپتالوں کی وہی پرانی حالت ہے ، مفت ادویات کا ملنا تو درکنارہے اس کے ساتھ ساتھ علاج میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز اپنی سروس اسٹرکچرکے لئے پریشان ہیں۔